چکن سپرنگ رولز

0
220

چکن سپرنگ رولز

اجزاء

1:۔  چکن قیمہ   آدھا کلو

2:۔ ادرک لہسن کا پیسٹ   ایک کھانے کا چمچ

3:۔ پیاز   1 عدد ررمیانہ چھوٹے باریک ٹکڑوں میں ( چاپ کیا ہوا )

4:۔  بند گوبھی  ایک چھوٹا پھول  باریک ٹکروں میں ( چاپ کیا ہوا)

5:۔ گاجر    ایک درمیانی باریک کاٹی ہوئی ( چاپ کی ہوئی )

6:۔  شملہ مرچ   ایک بڑے سائز کی باریک کاٹی ہوئی ( چاپ کی ہوئ)

7:۔  نمک   حسب ذائقہ

8:۔ کالی مرچ   پسی ہوئی   ایک چائے کا چمچ

9:۔  سویا ساس  ڈیڈھ کھانے کا چمچ

10:۔  سرکہ   ایک کھانے کا چمچ

11 :۔ ہرہ دھنیا   باریک کاٹا ہوا ( چا پ کیا ہوا ) حسب ضرورت

12:۔ اوریگانو پائوڈر   آدھا چائےکا چمچ

13:۔ انڈا   ایک عدد

14:۔  بریڈ کرمز   حسب ضرورت

15 :۔ رول پٹی   حسب ضرورت

16:۔ آئل  تلنے کے لیئے

17ْ:۔  چلی گارلک ساس  3 کھانے کا چمچ

ترکیب

          فرائی پین میں پہلے آئل کو گرم کریں اس کے بعد چکن اور ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کر کے اتنا بھونیں کہ چکن گل جائے پھر پیاز، تمام سبزیاں ، نمک ،کالی مرچ ،سرکہ اور سویا ساس ڈال کر ڈھانپ دیں اور  تیز آنچ پر  2 سے 3 منٹ تیز آگ پر اچھی طرح پکائیں اس کے بعد  آگ بند کردیں پھر چلی گارلک ساس شامل 2 سے 3 تین چمچ،ہرا دھنیا حسب ضرورت اور اریگینو پائوڈر ڈال کر مکس کریں ۔ رول مصالحہ تیار ہے

اب ایک رول پٹی میں مصالحہ بھر کر پانی کی مدد سے سیل کر دیں۔ انڈے کو الگ برتن ڈال کر پھینٹ لیں۔ رول کو انڈے میں ڈپ کر کے بریڈ کرمز میں پلٹیں اور پھر گرم تیل میں لائٹ برائون ہونے تک  ڈیپ فرائی کریں ۔مزیدار کرسپی چکن اسپرنگ رول تیار ہیں ۔چائے کے ساتھ پیش کریں

 

 

 

 

 

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں