نواز شریفکا علاج ،حکومت سے عدالت تک کا سفر ،وفاقی حکومت اور ن لیگی قیادت کی سیاست

0
308
nawaz sharif

نواز شریف(nawaz sharif) کا علاج ،حکومت سے عدالت تک کا سفر ،وفاقی حکومت اور ن لیگی قیادت کی سیاست

تفصیلات کے مطابق بیرون ملک علاج کے بعد (nawaz sharif )نواز شریف (pakistan)وطن واپس آجائیں گے اس سلسلہ میں میاں شہباز شریف نے عدالت میں  حلف  نامہ جمع کروا دیا ہے۔

لاہور ہائیکوٹ میں دورکنی بینچ نے صدر شہاز شریف کی جانب سے نواز شریف کی بیرون ملک روانگی علاج کی غرض سے جانے کی درخواست کی سماعت کی ۔  لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کی طرف سے اعتراض کو رد کر دیا کہ لاہور ہائیکورٹ اس درخواست پر کاروائی نہیں کر سکتی ۔

سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں موجود دورکنی  بینچ کو شہباز شریف نے نواز شریف کے علاج کے بعد واپسی کی یقین دھانی کروائی اور عدالت کے حکم پر  حلف نامہ ہاتھ سے تحریر کر کے جمع کروایا جس کے مطابق میاں محمد نواز شریف بیرون ملک علاج کے بعد ڈاکٹروں کی اجازت کے بعد واپس آجائیں گے ۔

یاد رہے تحریک انصاف کی جانب سے میاں محمد نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت اس لیے  دی تھی کہ  وہ 7 ارب کے شورٹی بانڈ جمع کروائیں ، وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد معاون خصوصی وزیر اعظم  فردوس عاشق اعوان نے کہا  کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر میاں محمد نواز شریف کو علاج کی غرض سے بیرون ملک اجازت دی جارہی ہے لیکن واپسی کی یقین دھانی کی طور پر سات ارب کے شورٹی بانڈز جمع کروانے ہوں گے ۔ بعض اراکین کی جانب سے اس تجویز کی مخالفت سامنے آئی تاہم اکثریت نے اس کے حق میں رائے دی ۔

اس آفر کے پیش نظر مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں شریف خاندان کی طرف سے شورٹی باند جمع کروانے کے لیئے رضامندی کا اظہار کیا گیا تھا لیکن میاں محمد نواز شریف کی جانب سے عدالت کا دروازا کھٹکانے کا کہا گیا ۔

ن لیگ کے کارکنان کے کی جانب سے بھی شورٹی بانڈز جمع کروانے کی مخالفت سامنے آئی تھی ان کا کہنا تھا کہ اگر شورٹی بانڈ جمع کروائے تو عمران خان کے بیانیے کو تقویت ملے گی اور لیگی ارکان کی جانب سے  میاں محمد نواز شریف کو شریف میڈیکل کی بجائے گھر منتقل کرنے پر بھی تنقید سامنے آئی ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 26 اکتوبرکو میاں محمد نواز شریف  کی العزیزیہ کرپشن ریفرنس میں قید کی سزا معطل کر دی تھی اور انہیں آٹھ ہفتوں کی ضمانت پر رہا کر دیا تھا ، ڈاکٹروں کے مطابق میاں صاحب کے خون میں پلیٹ لیس کی کمی ہے  جو ایک خطرناک بیماری ہے جس کی وجہ سے زندگی کی خطرہ لاحق ہے

پلیٹ لیٹس کا خون میں کمی یا زیادتی کی صورت میں جسم کا ردعمل  تفصیل کے لئے نیچے لنک پر کلک کریں

https://www.7knows.com/article/848

میاں محمد نواز شریف کا معائنہ پنجاب حکومت کی طرف سے مقررہ کردہ میڈیکل بورڈ نے کیا تھا جس نے بعض ٹیسٹوں کے رزلٹس کو سامنے رکھتے ہوئے بیرون ملک سے علاج کروانا لازمی قرار دے دیا تھا

 پلیٹ لیٹس کے صحت مند (health) جسم میں کردار   ویڈیون دیکھنے کے لیئے نیچے لنک ]پر کلک کریں

https://www.youtube.com/watch?v=sZoTBh8FI4o

سیاسی میدان میں پلیٹ لیٹس کی کمی یا زیادتی کا کردار

 

 

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں