Beef Masala Gosht مصالحہ گوشت

0
222
  • اجزاء

  • (گائے کا گوشت ایک کلو (ہڈیوں کے ساتھ
  • دہی ایک پاؤ
  • (ٹماٹر آدھا کلو (باریک کٹے ہوئے
  • (پیاز دو عدد (کٹے ہوئے
  • ہری مرچ چار عدد
  • ہلدی ایک چائے کا چمچ
  • دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  • (لال مرچ ایک کھانے کا چمچ (کُٹی ہوئی
  • ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
  • (خشک دھنیا ایک کھانے کا چمچ (ثابت
  • (زیرہ ایک کھانے کا چمچ (ثابت
  • گرم مصالحہ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
  • کالی مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
  • ہرا دھنیا آدھی گٹھی
  • لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
  • نمک دو چائے کا چمچ
  •   تیل ایک کپ
  • ترکیب

  • گائے کے گوشت کو ابال لیں اور یخنی کے ساتھ نکال کر ایک طرف رکھ دیں۔
  • ایک پین میں تیل گرم کرکے پیاز کو فرائی کرلیں، یہاں تک کہ سنہری ہوجائے۔
  • اب ادرک لہسن کا پیسٹ، ثابت دھنیا، لال مرچ، زیرہ، دھنیا پاؤڈر، نمک اور ہلدی کو ڈال کر ہلائیں اور فرائی کرلیں۔
  • پھر ابلا ہوا گوشت یخنی کے ساتھ ڈال کر ایک ابال آنے تک پکائیں۔
  • پھر ٹماٹراور دہی ڈال کر مکس کریں اور پکنے دیں یہاں تک کہ ٹماٹر گل جائیں۔
  • جب پانی خشک ہوجائے تو اس میں لیموں کا رس، کالی مرچ، گرم مصالحہ، ہری مرچ اور ہرا دھنیا شامل کردیں۔
  • مصالحہ گوشت تیار ہے، ڈش میں نکال کر نان کے ساتھ سرو کریں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں