جب بارش آتا ہے تو پانی آتا ہےاور جب زیادہ۔۔۔۔ دلچسپ بیانات اور ویڈیوز

0
142

جب بارش آتا ہے تو پانی آتا ہےاور جب زیادہ۔۔۔۔ دلچسپ بیانات اور ویڈیوز

کچھ عرصہ ہی قبل کراچی میں  بہت ذیادہ بارشیں ہوئی تھیں جسکی وجہ سے کراچی میں صورتحال کافی خراب ہوگئی تھی ۔ پانی کی نکاسی کا مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے  پریشانی میں مزید اضافہ ہو گیا ۔کراچی کے اہم ترین علاقوں سمیت  بارش کی زد میں آنے والے ہر علاقے میں   کئ کئ فٹ پانی کافی دیر تک موجود رہا جو مختلف مسائل ،بیماریوں اور اموات کا بھی باعث بنا ۔

ایسے حالات میں عوام کے زخموں پر مرحم رکھنے کے لیئے سندھ گورنمنٹ کے  ذمہ داروں کے بہت سارے بیانات سامنے آئے لیکن محترم بلاول زرداری نے  اس آفت کی وجوہات کو جس طرح بیان کیا وہ بہت ہی دلچسپ تھا ۔  ان کا اس طریقہ سے سمجھانا  پتا نہیں عوام  کو سمچھ آیا یا نہیں  ؟ لیکن  انکا بیان عوام کے چہروں پر مسکراہٹ  لانے کا باعث ضرور بنا ۔بیان پیش خدمت ہے

(اس کو سمجھنا پڑے گا ہمیں  کہ جب بارش آتا ہے  تو پانی آتاہے جب ذیادہ بارش آتا ہے تو ذیادہ پانی آتا ہے)

ان کے اس تجربے کو کافی پذیرائی ملی مختلف مواقع  پر مختلف سٹارز نے اس کو بیانیہ کو تقویت بخشی جب سرفرازسے پریس کانفرس کے دوران پچ پر بارش کے اثرات کے متعلق سوال پوچھا گیا تو انھوں نے جواب میں   بلاول بھٹو صاحب کے تجربہ کی طرف دلچسپ طریقہ سے توجہ دلائی ۔ سرفرازکے منفرد انداز کی وجہ سے  وہاں موجود تمام لوگ بے اختیار ہنس پڑے

اور ایک موقعہ پر جب شاہد آفریدی سے کراچی میں بارش کی وجہ سے پیدا ہونے والی سنگین صورتحال کا پوچھا گیا تو انھوں نے نے اس پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ  25سے 35 سال ہو گئے ہیں کراچی میں رہتے ہوئے اور نومبرکے مہینے میں بارش اور اتنی بارش پانی ذیادہ آجاتا ہے ۔ اس سا رے جواب میں (پانی ذیادہ آجاتا ہے ) یہ الفاظ دھرانے کی دیر تھی کہ سب سامعین کے ہنسی چھوٹ گئی جس پر شاہد آفریدی وضاحت دیتے رہے کہ میرا وہ والا مطلب نہیں تھا 

 اور 18 نومبر کو ہزارہ موٹروے حویلیاں مانسہرہ کا افتتاح کرتے ہوئے بلاول زرداری کے بیانیہ کو اپنے انداز سے پیش کیا اور کہا کہ بلاول کی تھیوری کی وجہ سے  دنیا کے سائنسدان گھبرا گئے ہیں مزید ویڈیو دیکھیں

بلاول زرداری کی اس تھیوری پر مظہرعباس نے جیو کے پروگرام ریپورٹ کارڈ میں تنقیدی جائزہ پیش کیا

 

ایس صورتحال میں عام عوام کبھی پیچھے نہیں رہتی ، بلاول کی تھیوری کو ایڈیٹ کر کے مختلف طریقوں سے پیش کیا جس میں چند ایک کی ویڈیو ملاحظہ فرمائیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں