AUSTRALIA KHOFNAK AAG KI LAPET MEN EMERGENCY NAFIZ

0
256

AUSTRALIA KHOFNAK AAG KI LAPET MEN EMERGENCY NAFIZ

AUSTRALIA KHOFNAK AAG KI LAPET MEN EMERGENCY NAFIZ آجکل آسڑیلیا ایک بہت بڑی آٖفت کی زد میں ہے آسٹریلیا کے جنگلوں میں لگی آگ نے دو شہروں وکٹوریہ اور نیوسائوتھ ویلز کو بھی آگ کی لپیٹ میں لینا شروع کردیاہے ۔

حالات کی وجہ سے ہزاروں افراد ساحل پر پناہ لینے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔

حکام کی جانب سے جنگلات میں لگی آگ کی وجہ سے حکام نے دوفراد کے ہلاک ہونے کی تٓصدیق کی ہے ۔وکٹوریہ جہاں ساحل کے قریب 2 لاکھ کے قریب افراد پناہ لیے ہوئے ہیں انکو حالات قابو سے باہر ہونے کی صورت میں فوج الرٹ پر ہے ۔

آگ لگنے کی وجہ سے ہونے والے نقصانات

فائر سروس کے کمشنر کے مطابق یہ آگ لگنے کے اب تک کے سب سے بدتر حالات ہیں۔

اس سے ہونے والے نقصاں کا اندازہ آگ بجھانے کے بعد ہی لگایا جاسکے گا۔

دآٹھ ایسے علاقے جہاں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے وہاں لوگوں کی بہت ساری جائیدادوں  اور گھروں کو نقصان ہو چکا اور بہت سے گھر اور جائیدادیں تباہ ہو چکی ہیں ۔

آگ لگنے کا عمل غیر معمولی رفتار کا حامل ہے ۔

وزیر اعظم اسکاٹ موریسن کی واننگ

نئے سال کےآغاز پر وزریراعظم اسکاٹ موریسن نے اس تباہ کن آگ کی وجہ سے  اگلے مہینوں میں  آنے والے خطرات سے آنے والی مشکلات کا بتایا ۔اس بیان کے بعد اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ کاش نئے سال کے آغاز پر اچھی خبر دیتے لیکن ہمیشہ آسٹریلین لوگ پرسکون رہتے ہیں اور بہت مثالی ہمت کا مظاہرہ کرتے ہیں ۔اور کہا کہ ہم پہلے بھی ایسی آفات کا سامنا کرچکے ہیں۔

آگ لگنے کی ابتداء

وکٹوریا کے جنوب مشرقی کونے مالا کوٹا  سے آگ پھیلنا شروع ہوئی جسکی وجہ سے 4000 افراد ساحل سمندر اور کشتیوں پر پناہ لینے پر مجبور گئے ۔مالاکوٹا ایک سیاحتی مقام ہے یہ ریاست وکٹوریا کا حصہ ہے ۔ یہ علاقہ میلبورن شہر سے مشرق کی طرف 500 کلومیٹر دور واقع ہے ۔

مالاکوٹا میں رہاہشیوں کی تعداد 1000 کے قریب ہے ۔

حالات بگڑنے پر ایمرجنسی الارم بجنا شروع ہوگئے۔

یہ علاقہ ویسے تو سیروسیاحت کی وجہ سے مشہور ہے لیکن دوسرے علاقے جب آگ کی لپیٹ میں آئے تو لوگوں کی بڑی تعدادنے جان بچانے کے   مالاکوٹا میں پناہ لینے کے لیے مجبور ہوگئے .ساحل پر موجود لوگ اس وقت مزید مشکل کا شکار ہوگئے جب صبح 8 بجے بجنے  والے ایمرجنسی الارم کے بعد اعلان کیا گیا کہ

سیاح فوری طور پر پانی کی طرف چلے جائیں ۔

آسٹریلیا کے ساحل پر موجود انتہائی سنگین صورتحال ویڈیو

https://www.youtube.com/watch?v=N_hVCMtZNqA

موقعہ پر موجود ایک شخص کے مطابق : ۔

صبح 9 بجکر 30 منٹ آسمان سیاہ ہوگیا اور تاریکی چھاگئی ۔

آسمان ایسے سیاہ تھا جیسے رات کے 12 بجے ہوں ۔

لوگوں کو بچانے کے لیے فائر برگیڈ کی تین ٹیمیں ساحل سمندر پر موجود تھیں ۔

مالاکوٹا  کی حالت تشویشنات ہوگئی تھی لوگ سمندر کے پانی سے اپنے آپکو  بچارہےتھے

سمندر کے راستے بھاگنا ہی آخری آپشن تھا ۔

دھویں کی وجہ سورج کی روشنی ختم ہوگی رات ک منظر تھا۔

وکٹوریا کے وزیراعلیٰ انڈریوس کے مطابق ہو سکتا ہے کہ بحریہ کے جہازوں کی مدد سے علاقے کے متاثرین کو  لوگوں کو خورک ،پانی اور توانائی کی ضروریات پنچائی جائیں ۔

 ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کے شکار

https://www.7knows.com/article/1375/hareeem-shah-shiekh-rasheed/

 

 

 

 

 

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں