coronavirus se pakistanion ki dushmani aor jawabi war 

0
349
coronavirus se pakistanion ki dushmani aor jawabi war 
coronavirus se pakistanion ki dushmani aor jawabi war 

coronavirus se pakistanion ki dushmani aor jawabi war

coronavirus se pakistanion ki dushmani aor jawabi war کرونا وائرس سے جہاں پوری دنیا کرونا وائرس سے لڑ رہی وہاں پاکستان میں کرونا وائرس کو آپس میں لڑایا جارہا ہے

دفن شدہ دشمنیوں کو نیا  جنم مل رہا ہے ۔ سیاست کے گڑے مردے  نئے جوش و جذبہ سے سرشار سر اٹھا رہے ۔ کرونا وائرس کی وجہ سے لگی پابندیوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے آذادی کا نیا باب جنم لے رہا ہےاسی تگ و دو میں پاکستانیوں کی طرفسے راشن حاصل کرنے کی دوڑ میں  4 سے 6 فٹ میں 16 سے 20 افراد سما کر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام شامل

کرنے کی پوری کوشش کی گئ۔

لاک ڈائون  کے خلاف احتجاجاََ  خصوصََا  نوجوان طبقہ نے سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ چھپن چھپائی کا کھیل خوب کھیلا ۔ لاک ڈائوں کی خلاف ورزی کر کے سکیورٹی اداروں کو ہاتھ صاف کرنے کا پورا پورا موقعہ دیا گیا اور دیا جارہاہے  ۔

کرونا وائرس سے متعلقہ  تمام حفاظتی تدابیر ٍکا بوج  سر سے جلد از جلد اتارنے کی پوری کوشش جاری ہے

پاکستان میں کرونا وائرس کے معمالے میں  عجیب وغریب قسم کے حالات  کا سامنا ہے

اگر آپ یہ تحریر آپ ویڈیو کی صورت میں سننا چاہتے ہیں تو نیچے یوٹیوب لنک پر کلک کریں 

              https://youtu.be/-vtuF2yEu6Q

حکومت اور اپوزیشن کے ایک دوسرے پر کرونا وائرس کا بے دریخ استعمال

اپوزیشن کرونا وائرس کی آڑ میں مسلسل حکومت پر کھانستی جارہی ہے  تو

حکومت کرونا وائرس کا لبادہ اوڑے اپنی ہی حکمت عملی پر عمل پیرا ہونے کی پلاننگ کر رہی ہے ۔جسکی وجہ سے حکومت اور اپوزیش میں اتحاد نامی چیز کہیں نظر نہیں آرہی ۔۔

ذیادہ ترپاکستانی عوام اس بارے میں کیا سوچتی اور سمجھتی ہے وہ ایک ایسا راز ہےجس کو راز میں ہی رکھنا پاکستان کے حق میں بہتر ہے ۔اس بیماری پر قابو پانے اور بچاوؑ کے لیے نسخہ جات کی اتنی ذیادہ بارش ہونے کی  وجہ سے ملک میں سیلاب آنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے  ۔

پاکستانی مریض ایک پرکشش تجربہ گاہ پرمزاح تحریر

https://www.7knows.com/article/681/pakistani-patient-an-attractive-laboratory/

کرونا وائرس کی پاکستانی قوم کے ساتھ بے ادبیاں

ایس او پیز پر  عوامی ردعمل نے حکومت کو ناک و چنے چبوا رکھے ہیں ۔

کچھ لوگوں کاخیال ہے کہ

 کروناوائزس انکا کچھ بگاڑ نہیں سکتا کیوں ہم اس سے ذیادہ نہیں بگڑ سکتے ۔

 ہمارایمیون سسٹم   بہت مضبوط ہے جس کی وجہ سے کرونا وائرس کو متاثر ہونے کا خطرہ ہے ۔

کروناوائرس ایک ڈرامہ ہے جو کہ اطغل ڈرامہ کی ساکھ کو متاثر کو کرنے کے لیے رچایا گیا ہے .

یہ وائرس امریکہ کی پیداوار ہے جس کو چائنہ نے پانی دے کر بڑا کیاہے 

کچھ لوگ تو صرف اس لیے باہر نکلتے رہے تاکہ دیکھ سکیں کہ کون کون لاک ڈائون کی خلاف ورزی کر رہا ہے ۔اور لاک ڈائون اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے سر فخر سے بلند کیئے  اپنے کارناموں کے قصے گلی کوچوں میں محفل جماکر سناتنے ہیں  ۔coronavirus se pakistanion ki dushmani aor jawabi war

احتیاطی تدابیر

احتیاطی تدبیر کے طور پر دستانے پہننا تو دور کی بات پاکستان میں تو ماسک کو ہی ایس اور پیز کے مطابق نہیں پہننا جارہا ہے ۔  ماسک کو  پپہننے کی پسندیدہ جگہ ذیادہ تر ہماری عوام کی منہ تک ،ٹھوڈی تک، گردن تک  یا پھر صرف جیب تک ہی ہے

اس جنگ کےخلاف  ڈاکٹرزاور پیرا میڈکس سب سے  بڑا ہتھیار ہو سکتے ہیں

بشرطیکے پہلے حکومت ان کی حفاظت کا مکمل انتظام کرے اور ہسبتال کا عملہ بھی تمام تر حفاظتی تدابیر پر عمل پیرا ہو ۔

اور لوگوں کے لیے سب سے محفوظ ترین پناہ گاہ ان کا ٓاپنا گھر ہے

۔ہر ملک میں ہدایات کے مطابق لوگ گھروں میں ہی رہ رہے ہیں

اور ایک دوسرے سے 4 سے 6 فٹ کا فاصلہ رکھا جائے

 ،ماسک پہن کر ، دستانے پہن کر اور ہاتھ دھو  کر بیماری سے محفوظ رہنے اور بیماری کو مزید پھیلنے سے روکنے میں اہم کردار ادا کیا جا سکتا ہے ۔

پوری دنیا میں کرونا وائرس کی تازہ صورتحال دیکھنے کے لیے نیچے لنک پرکلک کریں

https://www.worldometers.info/coronavirus/

پرمزاح  تحریر دیسی الیکٹریشن

https://www.7knows.com/article/791/desi-electricity/

پر مزاح تحریر لاہوری ریکارڈ بنانے سے محروم

https://www.7knows.com/article/791/desi-electricity/

 

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں