PAKISTAN HIKING TOURS Travelogue URDU/HINDI

2
382
PAKISTAN HIKING TOURS Travelogue / English/Hindi

  ایک جونیئر کوہ نورد کی ابتدائی نوردیاں 

PAKISTAN HIKING TOURS Travelogue URDU/HINDI ابتدائیہ سفرنامہ کمراٹ ،کٹورا،کنڈول اور رتی گلی ٹریک  ہائکنگ میرا شوق ہے اور کوہساروں کی سیاحت میرا جنون ۔مجھے

پہاڑوں سے پیار ہےہے اور یہ پیار مجھے   پہاڑوں میں کھینچ لے جاتاہے.یہ محبت مجھےچین سے نہیں بیٹھنے دیتی اور آوارہ گردی پراکساتی رہتی ہے۔

اس سفر نامہ کو اگر آپ ویڈیوکی صورت میں سننا چاہتے ہیں تو نیچے لنک پرکلک کریں ۔

https://www.youtube.com/watch?v=zUA0Ld1FNxo

میں پہاڑوں میں جانے کے مواقع پیدا کرنے کی کوشش کرتا رہتا ہوں کیوںکہ میں موقع پیدا کرنے پر یقین رکھتا ہوں ،ملنے پر نہیں ۔ میں طبعََا ایک مہم جو انسان ہوں اور شمالی پاکستان کے بلند و بالا پہاڑی سللے مہم جوئی کے لاتعداد مواقع فراہم کرتے ہیں ۔

 پہاڑوں کی ایک خاص پہچان PAKISTAN HIKING TOURS Travelogue URDU/HINDI

زمین کے مختلف خدوخال میں پہاڑایک ایسا نقش ہے جو زمین سے بلندی کے باعث مجھے بچپن ہی سے پسندہے ۔لیکن پہاڑں کی سیاحت کا شوق چند سال قبل مجھ میں بیدار ہوا ۔پہاڑ کی بلندی پر سے اردگرد کے مناظر نہایت دلکش محسوس ہوتے ہیں ۔

ایسا لگتا ہے کہ ساری زمین آپ کے قدموں تلے ہے۔

کرونا وائرس سے پاکستانیوں کی جنگ اور جوابی وار پرمزاح تحریر  نیچے لنک پرکل کریں

https://www.7knows.com/article/1450/coronavirus-se-pakistanion-ki-dushmani-aor-jawabi-war/

ان سربز پہاڑوں میں مجھے ایک گو سکون اور اطمینان کا احساس ہوتا ہے ۔

مہم جو طبیعت ہونے کے ساتھ ساتھ میں کچھ حد تک تنہائی پسند انسان بھی ہوں ۔خاموشی اور تنہائی کے جو لمحات مجھے کوہساروں کی ان ویران وادیوں میں میسرآتے ہیں ان کاشہر کی تیز ، پرشور ،اور مشینی زندگی میں صرف تصور ہی کیا جاسکتا ہے ۔

جغرافیہ کے مضمون سے خاص لگائو

زمانہ طالب علمی میں میری سب سے زیادہ دلچسپی جغرافیہ کے مضمون میں تھی ۔جغرافیہ کے  مضمون میں میرا زیادہ تر مطالعہ پہاڑوں کے متعلق ہی ہوتا تھا۔عملی زندگی میں قدم رکھنے کے بعد مطالعہ کتب کا شوق پروان چڑھا تو میں مقامی لائبریری کا ممبر بن گیا۔

لائبریری کی کتب میں سے میرے زیر مطالعہ زیادہ تر کتب پہاڑوں سے متعلق ہی ہیں ۔

خاص طور پر پاکستان کے شمالی کوہساروں اور پہاڑی علاقوں کے بارے میں ۔

PAKISTAN HIKING TOURS Travelogue URDU/HINDI   PART 1

مستنصر حسین صاحب کی کتب کا مطالعہ

مطالعہ شدہ کتب میں سے دو کتب ‘‘پاکستان،پہاڑاور کوہ پیمائی ‘‘ اور ’’ کے ٹوکہوں کہ چھگوری ‘‘ ایک سے زائد مرتبہ زیر مطالعہ رہیں ۔اس کے علاوہ محترم مستنصر حسین تارڑ صاحب کی پاکستانی شمال پرتحریر کردہ وہ تمام کتب جو لائبریری میں موجود ہیں، پڑھ ڈالیں

اس کا مطالعہ کا  ہی نتیجہ تھا مجھ میں کوہساروں میں ٹریکنگ کے ساتھ ساتھ مضامین لکھنے کا بھی رجحان پیدا ہوا ۔

ابتدئی کوہ نوردیاں  کمراٹ ،کٹورا،کنڈول ٹریک

2016 میں ہم نے رتی گلی ٹریک پر ہائکنگ کی اور سال 2017 میں کمراٹ ،کٹورا ، کنڈول ٹریک پر۔ یہ میری ابتدائی کوہ نوردیاں تھیں ۔ہر دو سفروں کے دوران ہر سو پھیلا ہوا قدرت کا جو لامتناہی حسن ان عظیم پہاڑوں اور نیلم ،کاغان ،کمراٹ اور سوات کی دلکش وادیوں میں ،میں نے دیکھا ہے اس کا آج تک تصور ہی کیا تھا۔

لال بیگ کی نسل کشی کے لیے دھماکہ خیز مواد کا استعمال

https://www.7knows.com/article/839/the-farmer-made-a-boat-weighing-910-pounds/

پہلی قسط

سفرنامہ

واپس آکر میں نے ان اسفکار ہائیکنگ پر اسی قدرتی حسن کو ذہن میں رکھتے ہوئے ان کی روداد تحریر کرنے کا فیصلہ کیا جو اس وقت آپ کے ہاتھوں میں ہے ۔

جب میں نے رتی گلی کے ٹریک پر سفر نامہ ضبظ تحریر میں لاناشروع کیاتو مجھے محسوس ہوا کہ قدرت کی صناعی کو بیان کرنے پر مجھ جیسا کم علم شخص قادر نہیں۔اس امر کا بھی بخوبی علم ہوا کہ سفر کی روداد کو ضبط تحریر میں لانا کس قدر دشوار ہے ۔لہذا

اپنی تمام تر کوشش کے باوجود مجھے یہ سفرنامہ مکمل کرنے میں ایک سال سے زائد کا عرصہ لگا۔

رتی گلی کے ٹریک کے بعد کچھ تجربہ حاصل ہوا۔

لہذا دوسرا سفرنامہ جو کمراٹ،کنڈول اور کنڈول ٹریک کی روداد ہے اس میں 5 ماہ کا عرصہ لگا۔

     جاری ہے پہلی قسط

PAKISTAN HIKING TOURS Travelogue URDU/HINDI   PART 1

یہ آرٹیکل آپ کو پڑھنے چاہیں

کرون1ا وائرس کی وبا میں ہیروز کا کردار  پہلی قسط

https://www.7knows.com/article/1543/coronavirus-heroes-act-stories-urdu-writing-episode2/

کرونا وائرس کی وبا میں ہروز کا کردار   دوسری قسط

https://www.7knows.com/article/1543/coronavirus-heroes-act-stories-urdu-writing-episode2/

نائیکی کے مقدس جوتے 3000 ڈالر میں فروخت

https://www.7knows.com/article/829/nike-nikes-holy-shoes-sells-for-3000/

تصاویر کو مزید دلکش بنانے کے لیے 7 بہترین ایپس

https://www.7knows.com/article/788/7-apps-to-make-photos-more-attractive/

پاکستانی مریض ایک پرکشش تجربہ گاہ

https://www.7knows.com/wp-content/uploads/2019/10/SAAM-1956.11.50_1-218×150.jpg

2 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں