پاکستانی معیشت کا پنکچر پہیہ

0
33
Pakistan Economy

2018 کے الیکش میں قوم ایک ایسے مسیحا کے انتظار میں تھی جو آتے ہی پاکستانی کی زبوں حالی کا شکار معیشت میں ایک ایسی روح پھونکے گا جسکی وجہ سےمعیشت کا پہیہ ایسی تیزی سے گھومے گا کہ دلدل میں پھنسی معیشت آرام سے باہر نکل آئے گی لیکن حقیقت اس کے برعکس ہی نکلی معیشت کا پہیہ ہی پنچر ہو گیا ۔
اسٹیٹ بنک کی جولائی 2019 کی رپورٹ کے مطابق مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوا اور مہنگائی کے شرح

6فی صد سے بڑھ کر 8.3فیصد تک پہنچ گئی ۔بیرونی سرمایہ کاری میں 50 فیصد تک کمی دیکھنے میں آئی ۔شرح سود میں 2018 تک 5.75 فیصد تک اضافہ ہوا ۔ملک میں بجلی کی قیمتوں مٰیں مسلسل اضافہ ہونے کے ساتھ بجلی کی پیداوار بھی بڑھی لیکن فروخت نہیں بڑھ سکی غرض کہ اس وقت معیشت کی تازہ صورتحال پاکستانی عوام کے لیے باعث سکون نہیں اور دن بدن بڑھتی مہنگا ئی عوام کے لیے مشکلا ت میں مزید اضافے کا باعث بن رہی ہے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں