500 بااثر ترین مسلم افراد میں وزیراعظم عمران خان شامل

1
33
bani gala imran khan

اردن کے رائل اسلامک اسٹریٹجک سینٹر نے 500 بااثر ترین مسلم افراد کی 272 صفحات پر مشتمل فہرست جاری کردی ۔اس فہرست میں ان مسلم شخصیات کو شامل کیا گیا جنہوں نے زندگی کے مختلف 13 شعبہ جات جس میں خدمت خلق ،فن ثقافت ،سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ،سیاست اور مذہبی امور وغیرہ شامل ہیں ان میں نمایاں خدمات سرانجام دیں۔پاکستانی شخصیات میں وزیراعظم عمران خان ،مولانا فضل الرحمن،ملالہ یوسفزئی ، مولانا طارق جمیل کے علاوہ بہت سارے پاکستانیوں کو شامل کیا گیا
مذہبی رہنماوٗں میں بھارت کے ڈاکٹر زاکر نائیک اور پاکستان کے تبلیغی جماعت کے مولانا طارق جمیل کو بھی شامل کیا گیا ۔اسلامی ممالک میں موجود بااثر آوازوں کی کیٹگری میں گلوکارہ عابدہ پروین ،اور اویس رضا قادری بھی شامل ہیں ۔انسانی حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کے سلسلہ میں عاصمہ جہانگر کا بھی ذکر کیا گیا۔ اس فہرست میں ٹوٹل 33 پاکستانی اپنی جگہ بنانے مین کامیاب ہوئے

1 تبصرہ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں