دبئی میں منعقدہ باکسنگ ایونٹ سے پاکستانی چیمپیئن کی واپسی

0
70
Pakistani Boxer

دبئی میں منعقدہ باکسنگ ایونٹ میں فلپائنی باکسر کو شکست دے کر ایونٹ اپنے نام کرنے والے محمد وسیم پاکستان پہنچ گئے لیکن واپسی پر ایئر پورٹ پنچنے پر انکے لیے انتہائی مایوس کن صورتحال تھی ۔ ایئر پورٹ پر نہ تو کوئی حکومتی عہدیدار استقبال کے لیے آیا اور نہ ہی باکسنگ فیڈریشن کی طرف سے کوئی موجود تھا۔

قومی ہیروز کے ساتھ یہ سلوک ہمارے لیے انتہائی لمحہ فکریہ ہے۔کیا ملک وقوم کا نام روشن کرنے والوں کے ساتھ پاکستانی عوام کا اور متعلقہ اداروں کی لاتعلقی ان میں ملک کے لیے کچھ کرنے لیے جذبہ پیدا کرسکے گی؟ ۔شائد اس  مایوس کن صورتحال میں مایہ ناز بائولر وسیم اکرم کا ایک ٹوئٹ محمد چیمپیئن کے زخمون پر مرحم رکھ سکے ؟۔وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹ میں قومی ہیرو کے ساتھ برتنے والے غیروں جسیے سلوک پر محمد وسیم سے بطور پاکستانی معذرت کی۔

اس کے علاوہ پاکستانی نزاد برطانوی باکسر عامر خان نے بھی محمد وسیم کو فلپائنی باکسر کے خلاف کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور آئندہ ملاقات کا بھی عندیہ دیا

جہاں ستقبل کے معاملے میں  محمد وسیم جیسے ستارے کو بہت ہی مایوسی کا سامنا کرنا پڑا وہاں پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستانی باکسر محمد وسیم کو اپنے دفتر میں بلایا اور انکی انئہائی متاثرکن کارکرگی پر مبارکباد دی اور آئندہ بھی ایسے نوجوانوں کے لیے اپنی خدمات پیش کرنے کا اظہار کیا

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں