گھریلو ذخیرہ اندوزی کے خلاف پاکستانی عورتیں ان ایکشن

0
94
house wife pakistan

یہ ہنگامی ایکشن لینے کی نوبت اس وقت آتی ہے جب گھریلو استعمال میں استعمال ہونے والی ٹوتھ پیسٹ اپنے اختتام کو پہنچ چکی ہوتی ہے اور نئ ٹوتھ پیسٹ لینے کی باتیں گھر کے ہر فرد کی زبان پر ہوتی ہیں تب ہی غیرت کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر پوری طاقت کے ساتھ وزیر امور خانہ داری پر حملہ آور ہوتا ہے اور وہ ان باتوں کو رد کرنے کے لیے بذریعہ عملی اقدام ایکشن لیتی ہیں اور ٹوتھ پیسٹ کو تشدد پسندانہ طریقے سے بلڈوزر جتنے زور سے دباتی ہیں لیکن اگر پھر بھی مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہوں تو پھر ٹوتھ پیسٹ کو ایسی باریکی سے رول کرتی ہیں کہ پیسٹ کی0.1111گرام مقدار بھی ٹوتھ پیسٹ ٹیوب کے کچھ حصہ سمیت باہر آجاتی ہے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں