ٓآئی فون الیون خوف کی علامت

0
63
iphone 11

جہاں آئ فون الیون کی آمد کا  ایپل یوزرز کو شدت سے انتظار تھا  وہاں ان افراد کے  وہم وگمان بھی نہ تھا کہ آئی فون کا نیا ماڈل انھیں نفرت اور خوف میں مبتلا کردے گا،معاملہ کچھ یوں ہے کہ کہ اس ماڈل میں موجود تین کیمروں کی موجودگی تکون کی شکل کا ڈیرائن بناتی ہے جو کہ ٹرائپو فوبیا کے شکار مریضوں کے لیے باعث کشش بننے کی بجائے قابل نفرت اور باعث خوف ثابت ہے

ٹرائپو فوبیا کے شکار لوگ چھوٹے سوراخوں کو اور ان سوراخون سے بنبے والی اشکال  کو دیکھ کر خوف میں مبتلا ہوجاتے ہیں جیساکہ کنول کے بیجون سے بننے والی اشکال  ۔ کچھ جانوروں جیسے مکڑیوں ،سانپ کی جلد سے مشابہہ  اشکال بھی ان کے ذہنوں میں خوف کی علامات پیدا کردیتی ہیں ۔یہ بیماری ایک نایاب دماغی مسئلہ ہے ۔2006 میں سب سے پہلے ایک امریکی یونیورسٹی کے  طالب علم میں اس بیماری کی نشاندہی کی ۔جب کہ ٹرائپو فوبیا کی اصطلاح   2005 میں ایک آن لائن فورم میں کچھ افراد نے استعمال کی  جو کہ سوشل میڈیا پر مشہور ہو گئی

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں