زلزلہ سے پنجاب اور آذاد کشمیر میں جانی و مالی نقصان

0
39
pakistan earthquake damage

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبہ پنجاب اور آزاد کشمیر میں زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جسکی وجہ سے 20 سے زیادہ افراد کی اموات اور سینکڑوں کی تعداد میں لوگوںں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں زلزلہ جہلم سے شمال کی طرف 5 کلومیٹر دور اور  زیر زمین گہرائی 9 کلومیٹر اور زلزلے کی شدت 5.8 تھی جسکی وجہ سے لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ۔میرپور میں سڑکوں میں شگاف پڑ گئے جسکی وجہ سے اس میں گاڑیاں دھنس گئیں ۔بجلی کی ترسیل منقطع اورر رابطے کے ذرائع ٹیلی فون اور نیٹ وغیرہ بھی بری طرح متاثر ہوے ۔ایسے موقع پر فیس بک نےپاکستان میں  آنے والی قدرتی  آفت میں اپنوں کی خیر خیریت جاننے کے لئیے سیفٹی آپشن متعارف کروادیا ہے یاد رہے کہ یہ سیفٹی آپشن کا استعمال فیس بک دنیا میں ہونے والے دیگر پرتشدد واقعات اور دیگر قدرتی آفات آنے کی صورت میں کرتا ہے

 

 

 

 

 

 

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں