محسن عباس کے خلاف مقدمہ کا فیصلہ

0
36

اداکار اور گلوکار محسن عباس حیدر اور انکی اہلیہ فاطمہ سہیل گذشتہ کئی دنوں سے سب کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے تھے۔ کچھ عرصہ قبل انکی اہلیہ فاطمہ سہیل نے سوشل میڈیا کے ذریعہ  محسن عباس حیدر پر گالم گلوچ کرنے اور ایک ماڈل نازش جہانگیر سے تعلقات رکھنے کے الزامات لگائے تھے۔فاطمہ سہیل کے ان الزامات کے حق میں  بہت سے اداکار اور میڈیا کے لوگ گواہ کے طور پر سامنے آئے ۔  محسن عباس نے کچھ دن توخاموشی اختیار کی لیکن کچھ دن کے بعد ایک پریس کانفرس کے ذریعہ اہلیہ کے طرف سے لگائے گئے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیا اور قران پر ہاتھ رکھ کر فاطمہ سہیل پر بھی سنگین الزامات لگائے ۔لیکن اب تازہ اطلاعات کے مطابق اہلیہ کی طرف سے دائر کردہ خلع کے مقدمہ کا  فیصلہ آگیا ہے جس کے مطابق خلع ہو گئی ہے جب کے بچہ کی تحویل کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں