حکومت کا خاتمہ بذریعہ آذادی مارچ 27 اکتوبر

0
92
Mulana Fazl ur Rehman

مولانا فضل الرحمن جے یو آئی ف کے سرابرہ 27 اکتوبر سے آذادی مارچ شروع کرنےکا اعلان کر چکے ہیں ۔ انھوں نےبذریعہ پریس کانفرس آذادی مارچ کےمقاصد سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکو مت کا خاتمہ فوری ہونا چاہیے اس میں دیر ہونے کی صورت مٰیں بہت ذیادہ نقصان ہو گا ۔مولانا نے موجودہ حکومت کو ملک کے لئے خطرہ قرار دیا ۔
پاکستان مسلم لیگ نواز کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے اسی تنا ظر میں نجی چینل جیو ٹی وی سے بات کرے ہوئے کہاکہ شہباز شریف کے آزادی مارچ میں شرکت نہ کرنے کے بارے میں سامنے آنے والی خبروں میں صداقت نہیں ہے اور ساتھ ساتھ مولانا کی ان باتوں سے بھی اصو لی طور پر اتفاق کیا کہ عوم بے روزگاری ،مہنگائی کی وجہ سے بہت ذیادہ مشکل میں پھنسی ہوئی ہے ۔
پیپلز پارٹی کے ترجمان کا آذادی مارچ کے بارے میں کہنا تھا کہ ہم مولانا کے اس فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔اور اپوزیشن کے پاس کے اس کے علاوہ کوئی آپش نہیں ہے اوراس بات کا عندیہ دیا کہ کور کمیٹی کے اگلے ہفتے ہونے والے اجلاس میں آذادی مارچ میں شامل ہونے کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں