گوگل کیلنڈر کا پبلک آپشن سیکیورٹی رسک

0
38
Google Calendar

انٹرنیٹ پر موجود تمام کمپنیاں اپنی سیکورٹی کے بارے میں  بہت محتاط ہوتی ہیں۔ لیکن اس معاملے میں تھوڑی سی  کمزوری بھی انکے لیے درد سربن جاتی ہے کیوں ہیکرز کسی بھی کمزوری کا فوری فایدہ اٹھانے کے لیے بالکل تیار  ہوتے ہیں ۔ اور کمپنی کو خاطر خواہ مالی نقصان اور ساکھ کو کافی حد تک نقصان پہنچانے کا باعث بنتے ہیں  جسکی وجہ سے  یوزرز میں عدم اعتماد کی فضاء پیدا کوجاتی ہے ۔عموما کمپنیاں فوری طور اس کمزوری پر قابو پانے کی کوششں کرتی ہیں لیکن بعض اوقات اس میں فوری بہتری کرنے میں مسائل درپیش ہوتے ہیں ایسی ہی کمزوری گوگل کیلنڈر میں دکھائی دے رہی ہے اس ایپلیکیشن میں  ایک آپشن پبلک کا ہےجو کہ ایسے  صارفین کے لیے متعارف کروایا گیا  جوکہ  اپنی پروفائل کو دوسروں کے لیے  اوپن کرنا چاہتے ہیں لیکن اس سے نہ صرف دوسرے یوزرز آپ کے شیڈول پڑھ سکتے ہیں  بلکہ آپ کی ای میل،ایونٹس کامقام ،اور دوسری ذاتی انفارمیشن تک بھی رسائی حاصل کر سکتے ہیں ۔

جہاں بعض یوزرز اپنی مرضی سے اپنی پروفائل شیئر کرنے کے لئے اس پبلک آپشن کا استعمال کرتے ہیں وہاں دوسرے یوزرز جو اس میں انٹرسٹڈ نہیں ہوتے ان کو غلطی سے بھی اس آپشن پر کلک کرنےپر  وارن نہیں کیا جاتا  جسکی وجہ سے بعض یوزر ایک غلطی کی وجہ سے ہیکرز کا نشانہ بن سکتے ہیں ۔گوگل اس بارے میں اپنی  ٖغلطی کا اعتراف کرچکا ہے اور اس پر جلد کاروائی کا عندیہ دے چکا ہے

 

 

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں