برطانوی شاہی خاندان کے پاکستان کے تاریخی دورے

1
1279
prince william and duchess of cambridge

prince william and duchess of cambridge

 (prince william)شہزادہ ولیم بمعہ (duchess of cambridge)اہلیہ آجکل پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ہیں ۔نورخان ایئربیس پر انکا استقبال وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کیا،شاہی جوڑے نے آج 15 اکتوبر کو صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کیں اور ایک سکول کا دورہ کیا اس موقعہ پرکیتھرین مڈ لٹن نے شلوار قمیض زیب تن کی یوئی تھی ۔ پرگرام کے  مطابق شہزادہ اور کیتھرین مڈ لٹن 16 اکتوبر کو تاریخی شاہی مسجد اور نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کریں گے اور 17 اکتوبر کو چترال جائیں گے جبکہ 18 اکتوبر کو شاہی جوڑے کی واپسی ہوجائے گی ۔

500 بااثر ترین مسلم افراد میں وزیراعظم عمران خان شامل

اس سے پہلے 1961 میں ملکہ الزبتھ دوئم نے پاکستان کا دورہ کیا تھا ان کا استقبال صدر مملکت ایوب خان نے کراچی میں کیا ۔صدارتی ریائش گاہ میں انکے اعزاز میں عشائیہ دیاگیا،اس کے علاوہ انھوں نے بادشاہی مسجد کا بھی دورہ کیا

1991 میں شہزادی ڈیانا نے پاکستان کا دورہ کیا ۔لیْدی ڈیانا شہزادی ولیم کی والدہ ہیں جو کہ آجکل پاکستان کے دورہ پر ہیں ۔شہزادی ڈیانا نے اس دورے میں پاکستان کے کافی علاقوں کا دورہ کیا جن میں خا ص طور پر صوبہ سرحد اوردرہ خیبر بھی شامل تھے۔ اور اس دوران پاکستانی لباس پہننے کی وجہ سے پاکستانی عوام کی دل موہ لیے ۔۔بادشاہی مسجد اور کنیرڈ کالج فارویمن کا دورہ کیا ۔

1996 میں ڈیانا دوبارہ پاکستان آئیں ۔ دوران دورہ  انھوں نے شوکت خانم کی مالی معاونت کے لیے تقریبات میں شامل ہوئیں ۔ 1997 میں انھوں نے تیسری بار پاکستان کا دورہ کیا اور 1997 میں ہی ملکہ الزبتھ دوئم  پاکستان کی 50 سالہ تقریبات میں شامل ہوئیں ۔آپ نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والا میچ  دیکھا اور فیصل مسجد بھی دیکھنے گئیں ۔2006 میں شہزادہ چارلس اور انکی اہلیہ نے پاکستان کا دورہ کیا ۔اور اس دوران وہ بھی سیر کی غرض سے شمالی علاقہ جات گئے ۔

 

 

1 تبصرہ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں