شہزادی کیتھرین الیزابتھ مڈلنٹن

0
219
Kate Middleton - شہزادی کیتھرین الیزابتھ مڈلنٹن

Kate Middleton

(Kate Middleton) کیٹ میڈلنٹن   9 جنوری 1982 میں پید ا ہوئیں تھیں۔ انکا خاندان مئ 1984  سے 1986 تک اردن کے شہر عمان میں رہتا تھا ۔وہاں انکے والد برٹش ایئر ویز میں ملازمت کرتے تھے ۔  (Kate Middleton) کیتھرین نےاپنی جوانی تک کی عمر انگلینڈ ،برک شائر نیو برری کے قریب گائوں  میں گزاری ۔۔   ابتدائی تعلیم انگریزی زبان کے نرسری سکول میں حاصل کی ۔

ڈان ہاوٗس سے سکو ل کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد کیتھرین نے یونیورسٹی سے آرٹ کی تعلیم حاصل کی ۔ 2005 میں اسکاٹ لینڈ میں یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کی۔ یونیورسٹی کی پڑھائی کے درمیان آنے والے وقفہ میں بین الاقوامی ریلی کے سلسلہ میں چلی کا سفر کیا اس کے بعد اٹلی میں برطانوی انسٹیٹیوٹ آف فلورنس سے تعلیم حاصل کی ۔ کیٹ مڈلٹن نے ۔تعلیم مکمل کرنے کے بعد 2006 سے 2007 تک پارٹ ٹائم جین جیج کے ساتھ بطور اسٹنٹ کپڑے سے متعلقہ لوازمات خریدنے کے لیے کام کیا ۔

پھر جنوری 2011 تک کیٹلونگ ڈیزائن ،پروڈکشن ،مارکیٹنگ اور فوٹو گرافی کے شعبوں سے منسلک رہیں جو کہ انکے خاندانی کاروبار تھے  ،شادی سے پہلے تک مڈلٹن اپنے والد کے ہمراہ اپارٹنمنٹ میں رہائش پذیر تھیں جس کی قیمت پاکستانی روپوں میں 40 کروڑ کے قریب بنتی ہے جبکہ 2018 میں کتھیرین کے پاس اپنی کل جائیداد کی مالیت پاکستانی روپوں میں 1.5 ارب روپے کی قریب رہی۔

Learn more about: برطانوی شاہی خاندان کے پاکستان کے تاریخی دورے

2001 میں مڈ لٹن کی ملاقات شہزادہ ولیم سے ملاقات ہوئی جب وہ اینڈریوز یونیورسٹی کے ہال میں رہائش پذیر تھے ۔ 2003 میں ان میں باقاعدہ ملاقات کا سلسلہ شروع ہوا ۔مڈلٹن نے 2007 میں رائل ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آئوٹ پریڈ میں شرکت کی جس کا پرنس ولیم حصہ تھے ۔ان ملاقاتوں کی وجہ سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے خاص طور پر مڈلنٹن 25 جنوری 2007 میں سالگرہ  کے موقع پر میڈیا  کی خبروں کا بہت ذیادہ نشانہ بننے لگ گئیں ۔

جس سے تنگ آکر شاہی خاندان اور مڈلنٹن کے وکلا کی جانب سے  میڈیا کو سخت تنبیہ کی گئی  ۔اپریل 2007 میں  دونوں میں تعلقات ختم ہوگئے۔  لیکن پھر اکتوبر 2010 میں دونوں نے کینیا میں   لیوا وائلڈ لائف کنزروینسی کے تحت ہیلی کاپٹر کو ریسکیو کرنے کے 10 روزہ پروگرام میں منگنی کر لی۔ 16 نومبر 2010 کو پرنس ولیم نے کیٹ مڈلنٹن کو باقاعدہ طور پر  منگنی کی انگوٹھی پہنائی جوکہ پرنس ولیم کی والدہ لیڈی ڈیانا کی  تھی۔آخر یہ جوڑا 29 اپریل 2011 میں شادی کے بندھن میں بندھ گیا اس دن برطانیہ میں بنکوں میں تعطیل کی گئی  ۔22 جولائی2013کوانکے ہاں شہزادہ جارج کی پیدائش ہوئی جبکہ 2 مئی 2015 میں ننھی شہزادی شارلٹ اور 23 اپریل کو شہزادہ لوئس کی پیدائش ہوئی

آج کل یہ شاہی جوڑا چار روزہ دورا پاکستان آیا ہوا ہے

 

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں