تصاویر کو مزید دلکش بنانے کے لیے 7 ایپس

0
505
beauty camera

7 best beauty camera app

ایک ایسی تصویرجو ہر لحاظ سے بہترین ،مکمل ہو اورٓپکی پیشہ وارانہ مہارت کو ظاہر کرے اس کے لیئے  بہت ذیادہ کام اور وقت دینے کی ضرورت ہوتی ہے ۔عام طور پر کھینچی جانے والی تصاویر میں روشنی اور رنگ  وغیرہ کی کمی کے علاوہ بہت سی ایسی چیزین بھی آجاتی ہیں جو تصویر کے معیار کو کو گرا دیتی ہیں ان مسائل کا حل کرنے کے ایسی ایپس کا استعمال کیا جاتا ہے جو تصاویر میں موجود تمام قسم کی خامیوں کو دور کرنے ،گرافکس پر کام کرنے  اور اس میں اضافی روشنی اور رنگ داخل کرنے کے لئے استعمال ہوتی ہیں ہم ایسی 7 ایپس کا یہاں بتائیں گے جو ان مقاصد کے لیے استعمال ہوتی ہیں

HUJI CAM

پہ ایپ آج کے دور میں جدید ترین کیمرہ کی مدد سے کھینچی ہوئی تصاویر میں پرانے ریئل والے کیمرہ کے  90 کے زمانہ کے  افیکٹ ڈالنے کی سہولت دیتی ہے جس میں تاریخ اور وقت اور باقی افیکٹس صرف ایک کلک پر استعمال کیے جا سکتے ہیں اس کے علاوہ اس میں قوس قزا کےافیکٹس ڈالے جاسکتے ہیں جس سے تصویر کو دیکھ کر  ایک اچھا احساس ہوتاہے

VSCO CAM

اس ایپ کی مدد سے ٓآپ تصویر میں روشنی، سفیدی ،درجہ حرارت کم یا ذیادہ کر سکتے ہیں اور تصویر میں رنگوں کی تبدیلی سے تصویر میں ایک نئی جان ڈالی جا سکتی ہے ۔اس ایپ کی مدد سے پہلے سے ایڈیٹ شدہ تصاویر میں بھی تبدیلی کی جاسکتی ہے

AIRBUSH

جیساکہ اس ایپ کے نام سے ظاہر ہے اس ایپ کی مدد سے آپ جسم کو دبلا ،تروتازہ اور فٹ دکھا سکتے ہیں۔اس ایپ کا استعمال خاص طور پر چہرے کےنقش تبدیل کرنے کے لیے استعمال کیا جاتاہے جس میں چہرے پر موجود بالوں ،جلد سے لیکر دانت تک سب کچھ شامل ہیں ۔ اس ایپ کے اندر کیمرہ موجود ہو تاہے جس کے ذریعے اپ دوسروں سے رابطے کے دوران ویڈیو اور تصاویر میں لائیو افیکٹس ڈالے سکتے ہیں

0 Adobe Lightroom

اس کا پروفیشنلی استعمال بطور سافٹ ویئر ڈیسک ٹاپ ویژن کے ذریعے کیا جاتا ہے اور  ایپ کے استعمال کے   ذریعے روشنی اور رنگ میں ہر قسم کی تبدیلی ،تصویر میں موجود دھبوں ،داغوں ،یا چھوٹے چھوٹے  گڑھوں کو اور اس کے علاوہ کسی بھی کمی کو ریکور کیا جاسکتا ہے ۔ غرض کے کی تصویر کی کوالٹی اس ایپ کے ذریعے بہترین کی جاسکتی ہے

Adobe photoshop Fix

اس کا استعمال بھی پروفشنلی طور پر  ذیادہ تر ڈیسک ٹاپ ورژن میں کیا جاتاہے جس کو استعمال کرتے ہوئے  تصویر میں بذریعہ ٹولز پوری ڈیٹیل سے ہر قسم کی تبدیلی کی جاسکتی ہے تصویر میں موجود ایسی چیزیں جو آپ نہیں چاہتے انکو آسانی سے ختم کیا جاسکتاہے اور گرافکس پر کام کیا جاسکتاہے اور ایپ کا استعمال کر کے سادہ ٹولز کے ذریعے پروفیشنلی طور پر  تصویر میں ایڈجسٹمنت کی جاسکتی ہیں ۔کھینچی ہوئی تصویر سے آسانی سے ایک کلک کے ذریعے ناپسندیدہ چیزوں کو ہٹایا جاسکتا ہے

B612

اس ایپ کے ذریعے آپ تصویر کی خوبصورتی بڑھا سکتے ہیں جس کے لیے 50 فلٹرز موجود ہیں  اور اس ایپ کا  سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ آ پ اس ایپ کے ذریعے کھینچی گئی تصویر کی جس حد تک چاہیں روشنی کم یا ذیادہ بہت بہتر طریقے سے کر سکتے ہیں ۔یہ ایپ آپکو یہ بھی سہولت دیتی ہے کہ جب تصویر کی ایڈٹنگ کی جارہی ہوتی ہے تو یہ اس تبدیلی کو ساتھ ساتھ محفوظ کرتی  ہےجس کا فائدہ یہ ہے کہ اگر غلطی سے تصویر ڈیلیٹ ہو جائے تو بیک اپ موجود ہوتا ہے .اور اپنے دوستوں کے ساتھ چیٹ کرتے ہوئے مختلف سٹیکر لگا کر لطف واندوز ہو سکتے ہیں اور کھیل سکتے ہیں

BRILAR

یہ ایک ایسی ایپ ہے جو کہ ویڈیو اور تصاویر میں موجود کسی بھی چمکدار چیز میں مزید چمک پیدا کریتی ہے جیسا کہ اپ کے پہنی ہوئ جیولری ،کپڑوں یا آپ کے چہرے میں مزید نکھار اور چمک  کو بڑھا دیتی ہے ۔یہ  اپکی تصاویر میں ستاروں کی مانند چمک پیدا کردیتی ہے اور اس کو اپنی مرضی سےزیادہ یا کم کیا جاسکتا ہے اور پھر محفوظ کر کے اس سوشل میڈیا پر شیئر کر سکتے ہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں