دیسی الیکٹریشن

دیسی الیکٹریشن

0
133
دیسی الیکٹریشن

ایک گھر میں خاکسار کو ایک کاریگر کا معجزانہ کام دیکھنے کا موقع ملا ۔ وہ ہستی ایک الیکٹریشن تھی جس کا کام اس کی  کمال مہارت کا منہ توڑ ثبوت تھا  ۔اس ناچیز کی خوش قسمتی تھی کہ   اس کے کام کو  بہت قریب سے بھی  اور بہت دور سے دیکھنے  کا موقع ملا تھا  ۔ اسکا کام مضبوطی کے  لحاظ ہمیشہ رہنے والا تھا ۔ لیکن  کسی ناگہانی آفت  کی وجہ اس میں کچھ تبدیلیاں کرنا پڑ گئیں جس کے لیے ایک انتہائی باہمت ،مستقل مزاج اور مشکل ترین حالات کا سامنا کرنے والے تجربہ کار الیکٹریشن کی ضرورت تھی کیونکہ کسی عام الیکٹریشن میں یہ رسک لینے کی ہمت نہیں تھی ۔ تلاش شروع  کی گئی  جس کے نتیجہ میں  ایک جادوئی طاقت کا مالک الیکٹریشن پوری تیاری کے ساتھ نازل ہو گیا اور  پیچ کس کی مدد سے  مین  سوئچ والے بورڈ کو کھولنے کی کوشش کرنے لگا ۔لیکن  اس میں لگے پیچ اپنے ہی  جگہ پر  محو گردش ہو گئے پیچوں کا اپنی ہی جگہ پر گھومنا  سابقہ الیکٹریشن کے کام کی  مضبوطی  اور پائیداری کا پہلا ثبوت تھا ۔ اس ناکامی کے بعد پلاس کی مدد سےان  پیچوں کو جڑ سے اکھاڑا گیا لیکن یہ ظالمانہ قدم اٹھانے کی  دیر تھی کہ بجلی   کی رفتار سے بورڈ منہ کو آگیا ۔ایک لمحے کے لییے ایسا محسوس ہوا   جیسے کوئی غیبی طاقت اس بورڈ کو  جکڑے ہوئ تھی پھر اندر  موجود تاروں نےپوری طاقت سے باہر نکل  کر مور کی طرح اپنے پر پھیلا دیے

اب قت تھا کہ  اندر موجود پہلیلوں کو سلجھایا جائے  جس کے لیے پہلے راستہ تلاش کرنے کا پیچیدہ مرحلہ طے کرنا تھاجو کہ بہت دشوار ترین تھا  کیونکہ تاروں کا آپس میں تعلق بہت مضبوط اور گہرا تھا ۔خیر بہت تگ ودو کے بعد حالات کچھ قابو  میں آگئے۔اس عارضی  فاتحانہ کامیابی کی خوشی   الیکٹریشن کے چہرے پر نمایاں تھی ۔اسی خوشی کو مناتے مناتے  اچانک اس  کی نظر فیوز  پر پڑ گئی جس کو دیکھنے پر اس نے جذباتی انداز میں  ایک تاریخی جملہ کہا کہ بجلی کا ہائی سے ہائ وولٹج ک جٹکا  لگنے کی صورت میں  آپ کی  بجلی سے چلنے والی تمام  چیزیں تو سڑ سکتی ہیں  لیکن فیوز نہیں اڑے گا ۔”

فیوز  کی پائیداری اور مضبوطی میں کوئی ثانی نہیں تھا فیوز میں استعمال ہونے والی تار ایک ماچس کی تیلی جتنی موٹی تھی ۔جو بجلی کا طاقتور سے طاقتور جٹکا بھی برداشت کرنے کی طاقت رکھتی تھی ۔ سابقہ الیکٹریشن کی نظر میں سارے گھر کی سیکیورٹی ایک طرف اور فیوز کی سیکیورٹی ایک طرف تھی۔کام مکمل کرنے کے بعد الیکٹریشن نے دوبارہ اس بورڈ کو  واپس اسی جگہ پر  لگادیا ۔یہ سارا واقعہ اس بات کی گواہی ہے کہ دونوں الیکٹرشنوں کی کاوشیں ناقابل فراموش تھیں  لہذا دونوں کو ہی الیکٹریشن فیلڈ کا اعلی ترین اعزاز نوازا جانا چاہیے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں