کسان نے 910 پائونڈ وزنی پمکن کی کشتی بناڈالی

0
78
pumpkin boat

 ۔یہ سبزی لوکی اور کدو کے خاندان سے تعلق رکھتی ہے اس کی امریکہ میں بڑے پیمانے میں کاشت ہوتی ہے لیکن پمکن سبزی کی اصلی پہچان میکسیکوسے ہوتی ہے ۔اس سبزی کی جسامت بہت بڑی ہوتی ہےاس کے چھلکے کافی سخت ہوتے ہیں  ۔  ہیلووین کے تہوار پمکن بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔اس تہوار میں بھوتوں کے ماسک ،لالٹینز اور شوپیسز کے طورپمکن کو  استعمال کیا جاتا ہے ا

امریکہ میں ہر کسان  کی خواہش ہو تی ہے کہ وہ سب سے ذیادہ وزنی اور بڑا پمکن کاشت کرے۔تفصیلات کے مطابق کلیوی لینڈ کا ایک کاشتکار پچھلے 4 سال سے ایک بڑا اور وزنی پمکن اگانے کے لئے بھر پور محنت اور توجہ کررہا تھا ۔ جس کے لیے اس نے سب سے پہلے ایک وزنی پمکن کے بیچ تلاش کرنے کی کوشش کی اور 1700 پائونڈ کے ایک کدو کے بیچ حاصل کرنے میں کامیا ب ہوگیا جو پچھلے سال کا ٹائٹل بھی اپنے نام کر چکا تھا

اس نے اس کے بیچ مئی میں لگائے اور اس کی ایک بیٹے کی طرح دیکھ  بال شروع کر دی انکی اہلیہ کے مطابق جسٹن نے اسے اگانے کے لئے ایسی جگہ کا انتخاب کیا جہاں گرمیوں میں ٹھنڈ ہو اور پانی آسانی سے پنچایا جاسکے۔ جسٹن نے اس سال ساری توانائی صرف ایک بڑا پمکن اگانے کی طرف ہی مرکوز رکھی اس کے برعکس کدو اور گنے کی کاشت کی طرف کوئی خاص توجہ نہ دی لیکن اس ساری توانائی کا صرف اور صرف  ایک طرف استعمال بے نئیجہ نہ رہا اورجسٹن  910 پائونڈ لوکی اگانے میں کامیاب ہوا  جو کہ اس خاندان کے لیے اعزاز کی بات تھی اس سے پہلے 220 پائونڈ وزن کی لوکی کاشت کرچکے تھے ۔جسٹن اس کامیابی پر بہت خوش تھے۔ اس خوشی میں انھوں نے اس کی کشتی بنا ڈالی اور تجرباتی طور پر  اس میں بچوں کو بٹھاکے چلانے میں کامیابی کے بعد خود اس میں بیٹھ گئے اور بڑے مزے سے کشتی رانی کی

اس سال ہیوی ویٹ پمکن اگانے کا اعزاز نیو اگلنینڈ کے الیکس نیئول نے 2294 پائونڈ پمکن اگا کے حاصل کیا ہے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں