چاکلیٹ کیک

0
53
Pakistani Chocolate Cake

اشیا چاکلیٹ کیک

انڈے 3  عدد    میدہ 1 کپ      پیسی چینی  1 کپ           مکھن 50 گرام یا آئل 1/3 کپ    دودھ  2 سے 3 چمچ

بیکنگ پائوڈر 1چائے کا چمچ   بیکنگ سوڈا 1چائے کا چمچ    ونیلا ایسنز 1 چائے کا چمچ

        چاکلیٹ پائوڈر 3 بڑے چمچے(چھان کر)

پگلی ہوئی چاکلیٹ  حسب ضرورت   کافی پائوڈر 1 چائے کا چمچ (گرم پانی میں تحلیل کر کے محلول تیار کرلیں )

انڈوں کی سفیدی اور ذردی کوعلیحدہ علیحدہ اس وقت تک پھینٹیں جب تک فوم کی شکل  اختیار کر لے۔اب پھینٹی ہوئی زردی میں پسی چینی ڈال کر مزید پھنیٹیں اور پھر مکھن یا آئل ڈال کر یکجان کر لیں ۔تمام خشک اجزا کو چھان لیں  ۔اور اس مائع محلول میں ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور اس میں ونیلا ایسنز شامل کرلیں ۔پھر دودھ ڈالیں اور آخر میں کافی پائوڈر ڈال کر اب چمچے سے فوم بنی سفیدی ڈال کر ہلکے ہاتھ سے ہلائیں

اب پہلے سے گریس کیے ہوئے برتن میں یہ مکسچر ڈال کر 30سے 35 منٹ تک پہلے سے گرم شدہ اون میں 180 سینٹی گریڈ پر بیکا کریں ۔اور 30 سے 35 منٹ بعد باہر نکالیں اور ٹھنڈا ہونے پر چائے کے ساتھ تقسیم کریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں