جادوٹونے سے چلنے والی حکومت ۔شہباز شریف

0
113
Shehbaz Sharif

    اسلام آباد دھرنے میں شہباز شریف کا خطاب 

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف مولانا کے دھرنے میں شامل ہوئے اور دھرنے میں شامل افراد سے خطاب کے دوران کہا کہ عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر وزیراغظم کو ساتھ لے جائے گا۔ کینسر کی ادویات اورروٹی جو کہ  بنیادی ضرورت ہے اس کے سمیت سب کچھ ہی مہنگا کر دیا ہے

شہباز شریف کے خطاب کی ویڈیو دیکھنے کے لئے نیچے لنک پر کلک کریں

https://www.youtube.com/watch?v=14QJOYnhdi4

عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا دماغ خالی ہے ،بدتمیزی سے بات کرتا ہے ہم نے بہتری کی امید سے اداروں کا ساتھ دیا کہ شائد پاکستان ترقی کرے ۔لیکن یہ ہمیشہ کنٹینر کی سیاست کرتا ہے لیکن آج کنٹینر کی سیاست دفن ہوگئی ہے ۔ایک کروڑ نوکریاں دینی تھیں لیکن لاکھوں لوگوں کو بیروزگار کر دیا ۔50 لاکھ گھربنا کے دینے کی بات کی لیکن  لوگوں کے سر سے ان کی چھت بھی  چھین لی ۔ہسبتالوں میں مفت ادویات ملتی تھیں آج وہ ادویات نہیں مل رہی  ۔ نواز شریف نے ڈینگی کا خاتمہ کیا اور آج 50000  پچاس ہزار لوگ ڈینگی میں مبتلا ہیں

ریاست مدینہ بنانے کا عمران کا دعوٰی

ریاست مدینہ کی بات کرنے والے عمران خان سے آج قوم پوچھتی ہے کہ نواز شریف کے دور میں کینسر کی مفت ادویات ملتی تھیں لیکن آج نہیں مل رہیں ۔نواز شریف کے دور میں مہنگائ کی شرح کم  تھی اور آج معیشیت آخری سانسیں لے رہی ہے ریاست کی بات کرنے والوں نے طالبعلموں کے وظیفے چھین لیے ،سرمایہ کاروں نے منہ موڑ لیا ہے ،نرسیں اور ڈاکٹر احتجاج کرنے پر مجبور ہیں ان حالات میں چیخیں لوگوں کی سنائی دے رہی ہیں ۔

جادو ٹونے سے چلنے والی حکومت میں پھونکوں کے ذریعہ مشیروں اور وزیروں کو تعینات کیا جاتا ہے مزید کہا کہ ہمیں اس بات  کا بھی خطرہ ہے کہ  جادو ٹونہ سے چلنے والی حکومت پاکستان کی بربادی کا باعث نہ بن جائےاس کے علاوہ  جتنی سپورٹ عمران خان کے خالی دماغ کو دی گئی ہے اس کا دسواں حصہ بھی ہمیں سپورٹ ملی ہوتی تو ہم پاکستان کو عظیم ملک بنا دیتے

شہباز شریف اس بات کا بھی یقین دلایا کہ اگر موجودہ اتحادیوں کے ساتھ دوبارہ حکومت ملی تو 6 ماہ میں معیشت کو ٹھیک کر دیں گے

 

 

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں