مولانا کا دھرنا ،آخر کیا ہے کرنا ؟

0
121
Fazlul Rahman

مولانا کا دھرنا ،آخر کیا ہے کرنا ؟

 

2013 میں ہونے والے الیکشنز کے نتائج آنے پروزیراعظم  عمران خان کے اعتراضات کھل کے سامنے آئے. انھوں نے نجم سیٹھی پر انتخابت میں 35 پنکچر لگانے کا الزام لگایا اور انتخاب میں دھاندلی کا الزام لگایا لیکن نہ ایوانوں میں بیٹھے حکومتی ارکان نے  اس معاملے پر کوئی ردعمل دیا اور نہ ہی عدلیہ اور الیکشن کمیشن  حرکت میں آئے ان وجوہات کی بناء پر عمران خان نے  2014 میں اسلام آباد میں دھرنا dharna دینے کافیصلہ کیا دھرنا میں عمران خان کا ساتھ طاہر القادری کی پارٹی نے دیا. azadi march

2013 میں ہونے والے دھرناکی وجوہات

72 دنوں پر محیط دھرنا ایک مقصد کے تحت تھا جس میں دونوں پارٹیوں کی طرف سے انصاف مانگا جارہا تھا ۔ ایک طرف طاہر القادری سانحہ ماڈل ٹائون کے متاثرین کے لیے انصاف کے طلبگا رتھے  تو دوسری طرف عمران خان  ان چار حلقوں کو کھلوانا چاہ رہے تھے جن میں دھاندلی ہوئی تھی لیکن دھرنا اس وقت نیا رخ اختیار کر لیا جب پانامہ کیس سامنے آیا اور شریف فیملی کے منی لانڈرنگ کے ذریعے کرپشن کے ہوشربا کیس سامنے آئے۔

دھرنا میں شامل ہونے والے طبقات

دھرنا کے مقاصد واضح اور مٖضبوط ہونے کی وجہ سے اس میں ہر طبقہ کے لوگ اور عام عوام کی ایک بڑی تعداد شامل ہوئی جس میں مرد ،بچے ،بوڑھے سمیت خواتین کی بڑی تعداف بھی شامل تھی ۔ سب پر واضح تھاکہ ہم کس مقصد کےتحت اس دھرنے کا حصہ بن رہے ہیں اسی وجہ سے اس دھرنا میں عام عوام کے ساتھ ساتھ میڈیا کی نمائندگی بھی نمایاں تھی

مولانا کے دھرنا دینے کے مقاصد

دوسری طرف مولافضل الرحمان کا  آجکل اسلام آباد میں دھرنا جاری ہے جسکے کوئی واضح مقاصد نظر نہیں آتے  تاہم  دھرنے میں انکا مطالبہ ہے کہ وزیر اعظم مستعفی ہوں جائیں  اور دوبارہ انتخابت کروائے جائیں  جس کا انکے پاس کوئی ٹھوس جواز موجود نہیں ہے اور نہ ہی  اس سے پہلے کسی بھی اعتراض کے سلسلہ میں کوئی قانونی کاروائی کرنے کی کوشش کی

مولانا کی سیاسی پوزیشن

 یاد رہے کہ حالیہ انتخابات میں مولانا کوئی بھی سیٹ نہیں جیت نہیں سکے  جبکہ انکی جماعت  بھی قومی اسمبلی میں نمائندگی حاصل کرنے میں ناکام رہی۔مولانا کا خیبرپختونخواہ میں قائم کردہ مذہبی اتحاد بھی صوبائی اسمبلی میں کوئی واضح اکثریت نہ حاصل کر سکا ایسی صورتحال میں ہر کسی کی زبان پر سوال ہے کہ مولانا نے دھرنا میں کیا ہے کرناایسے میں ایسا مطالبہ سمجھ سے باہر

انکی دھرنے کی متعلق کوئی واضح حکمت عملی نہ ہونے کی وجہ سے مولانا کے دھرنے میں ایک مخصوص طبقہ ہی شامل نظر آتا ہے اس کے باوجود کہ ایک دوپارٹیوں کےعلاوہ تمام اپوزیشن جماعتوں کی اس دھرنا میں بھرپور شرکت کا اعلان تھا لیکن اس کے باوجوہ دھرنا میں  مدارس کے طلباء اور مولوی حضرات ہی نظر آتے ہیں عام عوام کی اور باقی پارٹیوں کی شمولیت نہ ہونے کے برابر ہے

جادو ٹونے سے چلنے والی حکومت  تفصیل کے لئے نیچے لنک پر کلک کریں

https://www.7knows.com/article/878

دھرنا میں شامل افراد اور انکی لاعلمی

جہاں دھرنا کے قائدین ابھی تک عام عوام ،میڈیا اور دھرنا کے شرکاء پر یہ واضح نہیں کر سکے کہ ہم کس وجہ سے حکومت کے آگے اتنے بڑے  مطالبات رکھ رہے ہیں وہیں دھرنا کے شرکاء بھی اس بارے میں بالکل لاعلم نظر آتے ہیں کہ ہم  اس دھرنا میں کیوں شامل ہیں  جسکی وجہ سے میڈیا کے سوالات کا سامنا کرتے ہوئے  دھرنا کے شرکاء کے جوابات انکی لاعلمی کو صاف ظاہر کرتے ہیں

دھرنا میں شامل ہونے کی وجوہات شاملین کی نظر میں

اس بارے میں چند دلچسپ جوابات دیکھنے کے لیے ویڈیوز دیکھیں

 

 

مولانا کے مطابق سنجیدہ اجتماع کی چند جھلکیاں ویڈیو بھی  پیش خدمت ہے

 

 

Posted by Yasir Mansoor on Monday, November 4, 2019

 

https://youtu.be/_FPPnc2_Lvc

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں